ابنا: پریس ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق رون پاؤل نے آمس آیووا میں پارٹی اجلاس میں ایران کے سلسلے میں امریکی پالیسیوں بالخصوص ایران کےخلاف پابندیوں پر تنقید کی ۔اس ریپبلکن امیدوار نے دھمکی آمیز لہجے کے بجائے ایران کے ساتھ تجارتی تعلقات رکھنے اورسفارتی مذاکرات کرنے پر تاکید کی ۔ریپبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار رون پاول نے جو میٹ رامنی اور ریک پرے کے بعد تیسرے نمبر پر ہیں، آزاد تجارت کو پرامن پالیسی ک انام دیا اور اوباما حکومت کو ملکوں کے تجارتی امور میں مداخلت اور جنگ افروزی کے سلسلے میں خبردار کرتے ہوئے امریکی فوجیوں کو وطن واپس بلانے کا مطالبہ کیا۔..............
/169